آن لائن کام کبھی خود نہیں ملتا بلکہ تلاش کرنا پڑتا ہے

sponsorship Offer


آن لائن کام کبھی خود نہیں ملتا بلکہ تلاش کرنا پڑتا ہے



بہت سے نوجوانوں کا خیال ہوتا ہے کہ ہماری آن لائن فیلڈ میں انٹری مارنے کی دیر ہے بس کام ہی کام ہوں گے اور ڈالرز کی چھپائی شروع ہوجائے گی



فری لانسنگ ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بنا کر کسٹمر کا انتظار کرنا شروع کر دیتے ہیں

ویب سائٹ بنا کر ٹریفک کا انتظارکرنے لگتے ہیں

اِدھر اُدھر سے سن کر آن لائن فیلڈ جوائن کر لی

مہنگا کمپیوٹر سسٹم لے لیا تیز سپیڈ کا اچھا انٹرنیٹ لگوا لیا ٹیبل کرسی رکھ کر سیٹ اپ بنا لیا ہے والدین کو مجبور کر کے ان سے اچھا خاصا خرچہ کروالیا والدین بھی یہی سوچ کر کہ بچہ جلد ہی اچھے ڈالر کمائے گا ایک اچھا سیٹ اپ بنا کر دے دیتے ہیں


بہت سے نوجوان لگی لگائی نوکری چھوڑ دیتے ہیں یوٹیوب دیکھ کر موٹویشن سن کر بغیر پلاننگ کئے آن لائن فیلڈ جوائن کر لیتے ہیں کوئی آئیڈیا نہیں ہوتا، کوئی پلاننگ نہیں ہوتی،کوئی سکل پروفیشنل لیول پر سیکھی نہیں ہوتی۔ آن لائن فیلڈ کی ریکوائرمنٹ سمجھی نہیں ہوتی اس فیلڈ کو سرچ نہیں کیا ہوتا بس جوش میں آکر فیصلہ کر دیتے ہیں

لیکن یاد رکھیں ایسا ہوتا نہیں ہے آن لائن فیلڈ میں کامیاب ترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے بے سروسامانی کے عالم میں اپنی مدد آپ کے تحت محنت شروع کی اور استقامت سے لگے رہے اور کامیاب ہوگئے


جو موجود ہے اسی پر قناعت کی اور اپنے آپ کو کھپایا بھرپور محنت لگن سے جڑے اور جلد کامیابی نے ان کے قدم چومے

اس فیلڈ میں آنے سے پہلے اس فیلڈ کو سمجھنا ہوتا ہے کسی ماہر اور تجربہ کار استاد سے رہنمائی لینی پڑتی ہے پہلے بھرپورطریقے سے پروفیشنل لیول تک سکل سیکھنی پڑتی ہے

پھر انٹرن شپ پر یا انتہائی معاوضہ پر کام کرنا پڑتا ہے تاکہ مارکیٹ کو سمجھا جائے۔ کلائنٹس اور کمپنیز کے مزاج کو سمجھنا پڑتا ہے

ایک لیول تک محنت کرنی پڑتی ہے
اپنی ورتھ اور سٹیٹس بنانا پڑتا ہے
اپنا پورٹ فولیو اور پروفائل مضبوط کرنی پڑتی ہے ایک وقت تک بھرپور محنت کرنی پڑتی ہے کسٹمر تلاش کرنے پڑتے ہیں کلائنٹ تک رسائی کرنی پڑتی ہے کام لینا پڑتا ہے کمپیٹیشن میں رہ کر کلائنٹ کو اپنا بنانا پڑتا ہے

راتوں کو جاگنا پڑتا ہے اپنے آرام کو خیرباد کرنا پڑتا ہے ہمہ وقت ایکٹیو رہنا پڑتا ہے۔ کلائنٹ کی منت سماجت کرنی پڑی ہے۔ اپنےآپ کو کلائنٹس کے مزاج کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔


ہر ملک، علاقے کے لوگوں کے مزاج کو سمجھ کر اپنے آپ کو ان کا ہم مزاج بنانا پڑتا ہے۔ اپنے آپ کو کھپانا پڑتا ہے کلائنٹس کو دن رات لگا کر تلاش کرنا پڑتا ہے


پھر ایک دن آتا ہے جب آپ اپنے کام میں ماہر ہوجاتے ہیں۔ آپ کا کام سب کو اپنا آپ منوا چکا ہوتا ہے۔ کلائنٹس آپ سے مطمئن ہوتے ہیں


سابقہ کلائنٹس کے ریووز اور ریمارکس آپ کے بارے میں حوصلہ افزا اور زبردست ہوتے ہیں
پھر یہی کلائنٹس آپ کا دوسروں کو ریفرینس دیتے ہیں




نئے کسٹمر آپ کے کام سے پہلے سے مطمئن ہوچکے ہوتے ہیں انہیں قائل نہیں کرنا پڑتا۔ پھر کلائنٹ آپ کو تلاش کرتے ہیں کسٹمر آپ کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے آپ تک چل کے آتے ہیں



پھر آپ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی برسرِروزگار کرتے ہیں۔۔۔ اپنے ساتھ دیگر نوجوانوں کو شامل کرتے ہیں۔ آپ کا کام بڑھنے لگتا ہے آپ مزید نوجوانوں کو سکل سکھا کر اپنے ساتھ ٹیم میں شامل کرتے ہیں۔۔۔ پھر آپ اپنے ساتھ دوسروں کے روزگار کا بھی وسیلہ بن جاتے ہیں۔





یاد رکھیں اگر آپ آن لائن فیلڈ سے عمر بھر کمانا چاہتے ہیں۔۔۔ فری لانسنگ یا آن لائن سروسز سے بہترین ارننگ اور انکم چاہتے ہیں۔۔۔کہیں اچھی اور باعزت جاب کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ کسی ملک میں جا کر اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں




تو آپ کوپروفیشنل لیول پر کوئی ایک سکل سیکھنا ہوگی۔۔۔ اپنی عمر،تعلیم، ڈگری اور ذہانت کے مطابق کسی سکل کا انتخاب کریں۔۔۔ کسی اچھے اور ماہر بندے سے اپنے بارے میں مشورہ کر کے اپنے لئے کوئی اچھی ہائی پیڈ سکل کا انتخاب کریں




اپنی قابلیت اور صلاحیت کے مطابق کسی اچھی اور فیوچر ڈیمانڈیڈ سکل سیکھنا ہوگی۔۔۔ اپنا پورٹ فولیو مضبوط کرنا ہوگا۔۔۔جب آپ یہ سب کر لیں تو اس کے بعد آن لائن فیلڈ میں قدم رکھیں۔۔۔ کسی ترقی یافتہ ملک کی کمپنیز میں اپلائی کریں

ایک ضروری بات
اگر آپ کوئی جاب کر رہے ہیں یا تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو کبھی سب چھوڑکر اس طرف مت آئیں



آپ اگر جاب کرتے ہیں یا تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو اپنے فارغ اوقات کو کارآمد بنائیں۔۔۔ پارٹ ٹائم 3،4 گھنٹے لگا کر اس کام کو سیکھیں اس فیلڈ کو سمجھیں۔۔۔ پہلے پارٹ ٹائم کر کے خود کو اس فیلڈ میں کھپائیں۔۔۔جب آپ پارٹ ٹائم کام کر کے اچھی ارننگ کرنے لگ جائیں آپ کی اتنی انکم ہوجائے اور خود پر بھروسہ ہوجائے کہ اگر پورا ٹائم دیں تو اچھا کمالیں گے تو پھر اللہ پر بھروسہ کر کے بھرپور تیاری سے اس طرف منتقل ہوجائی ان شاء اللہ العزیز سوچ سے کہیں زیادہ کامیابی ملے گی

No comments:

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();

YouTube's New Feature 'Jewels' and How is it Possible to Earn

  What is YouTube's new feature 'Jewels' and how is it possible to earn? If you love live streaming on YouTube, the company is o...

WEEK TRENDING

Powered by Blogger.